10 دسمبر 2016 - 19:11
اقوام متحدہ کے نومنتخب سیکرٹری جنرل نے ایران کے عالمی اور علاقائی کردار کو سراہا

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مشرق وسطی کے خطے اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی کردار کی تعریف کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے مشرق وسطی کے خطے اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کلیدی کردار کی تعریف کی.

يہ بات انتونيو گوتيرش نے اقوام متحدہ ميں ايران كے مستقل مندوب غلام علي خشرو كيساتھ ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انتونيو گوتيرش اقوام متحدہ كے قائم مقام سيكرٹري جنرل بان كي مون كي جگہ 2017 كے آغاز ميں اقوام متحدہ كے سيكرٹري جنرل كے طور پر اپنے فرائض انجام ديں گے.

اس موقع پر غلام علي خشرو نے كہا كہ غيرجانبداري، ايمانداري اور انساني حقوق كي پاسداري اقوام متحدہ كے نئے سيكرٹري جنرل كو انكے فرائض انجام دينے ميں مدد كريں گے.

انہوں نے اس بات كي يقين دہاني كروائي كہ خطے ميں امن و سلامتي اور استحكام كے قيام كيلئے اسلامي جمہوريہ ايران اقوام متحدہ كيساتھ تعاون بڑھانے كيلئے ہرممكن اقدام كرے گا.

انہوں نے كہا كہ انتونيو گوتيرش جوہري معاہدے كے تمام فريقين كو اپنے وعدوں پر قائم رہنے كي تاكيد كريں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲